چالیس منٹ کے دورانیئے کا براہ راست نشر ہونے والا پروگرام ہے جس کے پروڈیوسر جناب رفیعی پور ہیں۔ پیر اور جمعے کے بغیر ہر روز یہ پروگرام سحر عالمی نیٹ ورک کے اردو سروس کی شام کی نشریات میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں اہم علاقائی و عالمی مسائل و تغیرات خاص طور پر بر صغیر کے سیاسی معاملات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں لندن سے ممتاز دانشور اور سینیئر تجزیہ نگار جناب اعجاز حسین، محمد احمد کاظمی جو نئی دہلی اسٹوڈیو میں موجود ہیں اور ایک فون لائن کے ذریعے ناروے سے ممتاز تجزی نگار اور یونیورسٹی کے پروفیسر جناب حیدر حسین نے شام کے بحران کے حوالے سے اپنے تجزیے پیش کیے ہیں ۔ اس پروگرام کے میزبان محمد مہدی شرافت ہیں۔