چیچہ وطنی: نواحی گا ؤں ایک سو پا نچ سیون آر میں با آثر افراد نے ظلم کی انتہا کر دی ۔خود عدالت لگا کر بارہ سالہ لڑکے کو سات گھنٹے تک تشدد کیا اور لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطا بق تھانہ ہڑپہ کی حدودکے نواحی گاؤں ایک سو پا نچ سیون 105-7R میں با آثر افراد نے ظلم کی انتہا کر دی ۔چوری کا الزام لگا کربارہ سالہ لڑکے کو سات گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنا یکر گر دن کا منکا توڑدیا ، لڑکاہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ دیا ۔ گاؤں کے باآثر ملزمان مز مل ولد شفیع راجپوت،خالد ولدغلام عباس راجپوت،سلیمان ولد ابراھیم رحمانی نے خو د عدالت لگا ئی خو د لڑکے کو سزا سنا ئی اور سات گھنٹے تشدد کیا اور موت کے گھا ٹ اتا ر دیا ، مقتول وقاص انجم ولد مشتاق کی بیوہ ما ں نے روتے ہوئے بتا یا کہ میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہی ہے۔ مقتول میرا چھوٹا بیٹا ہے گاؤں کے زمیندار کے پاس محنت مزدوری کر تا تھا اور ہمارے گاؤں ملزما ن نے میرے بیٹے کو تشدد کرکے مٹھا ئی بنانے والے کھرپہ ، سریا ، ڈنڈے سے تشدد کیا اور گردن پر پاؤ ں رکھ کر گردن کا منکا توڑ دیا یہ با تیں میرے بیٹے نے مر نے سے پہلے بتا ئیں ۔ہم جب ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال لے کر گئے تو ڈاکٹر نے بھی اس با ت کی تصدیق کر دی ، وقاص انجم کی موت تشدد اور گر دن کا منکا ٹو ٹنے سے ہو ئی ہے ، مقتول والدہ نے بتایا ملزمان اتنے با آ ثر ہیں ،پہلے بھی قتل اور اقدام قتل جیسی وارداتوں میں ملو ث رہے ہیں ۔اب بھی پو لیس نے مقد مہ تو درج کر لیا ہے مگر ابھی تک کو ئی بھی گر فتا ری عمل میں نہیں آئی ۔مقتول کی بہن اور بھائی نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا