میاں خلیل صاحب کو اﷲ کریم نے انسانی خدمت کے لیے چنا ہوا ہے،ملک پاک میں کوئی بھی ناگہانی آفت آئے ہم دیکھتے ہیں ابیر ٹرسٹ سب سے پہلے اپنے بھائی بہنوں کی مدد کے لیے وھاں پہنچتا ہے، بلوچستان کے حالیہ زلزے میں بھی اسی جذبے کے ساتھ خلیل صاحب اور ان کی ٹیم کام کررھی ہے،متاثرین کم امداد کی ایک کھیپ پہلے ہی پہنچائی جا چکی ہے اور اب پھر پانچ سو فیملی کے لیے سامان تیار کیا گیا ہے ،اس میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ کپڑے اور بستر بھی ہیں،ابیر ٹرسٹ اس کے علاوہ اصل خدمت جو کر رھا ہے وہ لاوارث لاشوں کی تدفین کا ہے اب تک آٹھ ہزار سے زاہد لاشوں کی تدفین کر چکے ہیں یہ کا بڑا مشکل اور کٹھن ہے مگر اﷲ کی مہربانی سے خلیل صاحب اور ان کی ٹیم خدمت انسانیت کا یہ کا بڑی لگن سے کررھے ہیں