- اک میں ہی نہیں ان پرقربان زمانہ ہے...کلام حضرت اشیخ پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ

Shahidfsd11 2013-12-11

Views 42

اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے
جو ربِ دوعالم کا محبوب یگانہ ہے

کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے
زہرہ کا وہ بابا ہے ، سبطین کا نانا ہے

اس ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں
جو حسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے

عزت سے نہ مر جائیں کیوں نام محمد پر
ہم نے کسی دن یوں بھی دنیا سے تو جانا ہے

ہوں شاہِ مدینہ کی میں پشت پناہی میں
کیا اس کی مجھے پروا دشمن جو زمانہ ہے

سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو کیا حیرت
بخشش کی روایت میں توبہ تو بہانہ ہے

محرومِ کرم اس کو رکھئے نہ سرِ محشر
جیسا ہے "نصیر" آخر سائل تو پرانا ہے
کلام حضرت اشیخ پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ گولڑہ شریف
آپ کی دعاؤں کا طالب سید شاہد محی الدین بخاری

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS