17 دسمبر 2014 آخری اپ ڈیٹ 22:53 PST 17:53 GMT
گذشتہ چند ماہ سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے درمیان جاری سیاسی تناؤ میں کئی اتار چڑہاؤ آئے جس کا اظہار ملک کی سڑکوں اورگلیوں میں نظر آیا۔ تاہم لگتا ہے کہ لوگوں کے دل د دماغ جیتنے کے لیے ایک بڑی لڑائی انٹرنیٹ کی دنیا میں لڑی جا رہی ہے جہاں دونوں جانب سے طنز و مزاح کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔ بی بی سی اردو کے زیاد ظفر نے اپنی اس ویڈیو میں سائبر سپیس میں جاری اسی جنگ کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔