یونس خان کا دہشت گردی سے متاثرہ پشاور کے اسکول کا دورہ

PTV Sports 2014-12-30

Views 1

پشاور : پاکستان کے سینئر بلے باز یونس خان آرمی پبلک اسکول پشاور پہنچ گئے، کرکٹ کے سلطان نے سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا، نیوزی لینڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے بچوں کیلئے بھیجے گئے تحائف اسکول انتظامیہ کے حوالے کئے۔

برطانوی باکسر کے بعد پاکستانی کرکٹر یونس خان بھی آرمی پبلک اسکول پہنچ گئے، سانحے کی تعزیت کیلئے دیر سے آنے پر معذرت بھی کی۔

کرکٹ کے سلطان نے نیوزی لینڈ اور پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے اسکول کے بچوں کیلئے بھیجے جانیوالے کٹ بیگس اور امدادی چیک بھی اسکول انتظامیہ کے حوالے کئے۔

اس موقع پر یونس نے پاک فوج کی دہشست گردی کیخلاف کارروائیوں کی حمایت بھی کی اور متاثرہ بچوں کے والدین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS