Mera Des Mera Mahiya -Milli Naghma by Anwer Ibrahim ( Original Sound Track )

Absar Ahmed 2015-01-30

Views 20

جناب بشیر فاروق صاحب کا تحریر کردہ انور ابراہیم اور ساتھیوں کی آواز میں عہدِ ضیائی کا ایک خوبصورت اور یادگار قومی نغمہ جسے جناب سہیل رعنا نے اپنی شاہکار سنگیت سے ہم آہنگ کرکے ایک منفرد قومی نغمہ بنادیا، یہ نغمہ پی ٹی وی اور ریڈیو کے ساتھ ساتھ اسکول اور تعلیمی اداروں میں بھی بہت مقبول ہوا اور ہر قومی دن میں یہ ضرور گایا جاتا، امتدادِ زمانہ نے اس نغمہ کو بھی شاید اب بھلا دیا ہے لیکن آج بھی یہ سننے والوں کو سننے پہ مجبور کرنے کے ساتھ ساتھ قومی جذبات بھی جگاتا ہے، اس نغمہ کے گلوکار جناب انور ابراہیم صاحب جنہوں نے "تیری وادی وادی گھوموں " بھی گایا تھا آج کل ان کا شمار ملک کے ممتاز نعت خوانوں میں ہوتا ہے۔ انور ابراہیم کی آواز اس وقت بچپن کی وجہ سے نسوانی آواز معلعم ہوتی تھی اس لیے اکثر لوگ اسے مونا مختار کا قومی نغمہ ہی سمجھتے ہیں ؛)
اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کے ساتھ یہ خوبصورت اور منفرد قومی نغمہ آپ سب کی نذر،

میرا دیس میرا ماہیا
میری جان میرا ماہیا
ماہیا وے ماہیا
میں چاندنی سے اپنے
ماہیا کی نظر اتاروں
میں اس کی عمر کے لیے
سجدے میں گر گر جاؤں
میں اپنے ماہیا پہ
قربان ہو جاؤں
میرا دیس میرا ماہیا
میری جان میرا ماہیا
ماہیا وے ماہیا

Share This Video


Download

  
Report form