پیرمحل میں ڈرئیور نے ویگن اہکار پر چڑھا دی لاری اڈا سیل

Views 71

پیرمحل میں ڈرئیور نے ویگن اہکار پر چڑھا دی لاری اڈا سیل
شہباز نے زائد کرائے کی وصولی سے منع کیا تو ڈرائیور طیش میں آ گیا، کرائے ناموں پر عمل تک اڈا نہیں کھولیں گے ، اسسٹنٹ کمشنر
پیر محل(نمائندہ دنیا) زائد کرایہ لینے سے منع کرنے پر ویگن ڈرائیور نے سرکاری ملازم کو روند ڈالا، ضلعی انتظامیہ نے لاری اڈا سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر محل لاری اڈے میں کرائے نامے چیک کرنیوالے سرکاری اہلکار شہباز نے ڈرائیوروںکو زائد کرایہ وصول کرنے سے منع کیا تو گاڑی نمبر 2855 کے ڈرائیور نے انہیں گاڑی تلے روند ڈالا اور فرار ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو سول ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، سیکرٹری آر ٹی اے عروج فاطمہ اور ڈی ایس پی ٹریفک بابر انوارلاری اڈا پہنچے اور زائد کرایوں کی وصولی پر تمام گاڑیوں کو باہر نکال کر اڈا سیل کر دیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جب تک ٹرانسپورٹرز کرائے ناموں پر عمل درآمد نہیں کریں گے ، اڈے میں کوئی گاڑی داخل نہیں ہونے دی جائے گی۔ سیکرٹری آر ٹی اے عروج فاطمہ نے کہا کہ تیل کے نرخوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے نئے کرائے نامے پر عمل درآمد کرنے تک مسافروں کو لوٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھیں گے ۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS