آسٹریلیشیا کپ 1986ء پاکستان کی ایک عظیم اور یادگار فتح کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جب ایک ناممکن معرکے کو پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے روایتی حریف اور دشمن، جاں باھرت کے خلاف آخری گیند پر چار رنز کے بدلے چھکا لگا کر تاریخ میں پاکستان کو ایک ششدر فتح سے ہمکنار کروادیا اور یہاں سے جاوید میانداد پاکستان کے ایک قومی ہیرو قرار پائے، اس تاریخی فتح پر سلیم جاوید نے پاکستان ٹیلیویژن کراچی سینٹر سے ایک نغمہ "کرکٹ کی دنیا میں سب سے آگے ہے وہ کون جاوید میانداد" گاکر اس عظیم بلے باز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا، اس سے قبل حسن جہانگیر نے"عمران خان ہے سپر مین" گاکر کرکٹرز پر قومی نغمات کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن وہ نغمہ اب شاید ہی کسی کی یادداشتوں میں ہو،تاہم جاوید میانداد پر بنایا گیا یہ نغمہ آج بھی سننے والوں کو ناصرف یاد ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ان کی ماضی کی حسین یادداشتیں بھی وابستہ ہوں گی، ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر میرے مجموعہء قومی نغمات میں سے آپ سب کے لیے
کرکٹ کی دنیا میں سب سے آگے ہے وہ کون
جاوید میانداد
جو مشکل میں کام آتا ہے وہ بولو ہے وہ کون
جاوید میانداد