ہمارے حکمران عوامی خدمت کے علاوہ سب کچھ کرتے ہیں۔روف کلاسرا

Updates Pakistan 2015-03-01

Views 2

ایک تحقیق کے مطاق دنیا بھر میں 400 بلین ڈالر کا کھانا ضائع ہوتا ہے۔پاکستان میں جن حکمرانوں نے قوم کے بھوکے بچوں کو روزگار فراہم کرنا تھا ان کی اپنی صورتحال یہ ہے کہ بقول ذوالفقار مرزا سابق صدر زرداری نے سندھ کی 17 شوگر ملیں گن پوائنٹ پر لے لی ہیں۔غریبوں کو روزگار کی فراہمی کی پلاننگ کرنے والے فنانس منسٹر نے اپنے بیٹے کو 41 کروڑ کا قرضِ حسنہ دے دیا۔قوم کے بچے بھوک سے مررہے ہیں اور اسحاق ڈار کے اثاثے ایک سال میں 55 کروڑ سے بڑھ کر 70 کروڑ ہو گئے ہیں۔جبکہ غریب قوم کے دکھوں کا مداوا کرنے والے وزیرِ اعظم کے اثاثے ایک سال میں 1.6ارب سے بڑھ کر اڑھائی ارب سے تجاوز کر گئے ہیں۔فنانس منسٹر اسحاق ڈار کے خلاف 42 چیمبرز نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سب کام کررہے ہیں سوائے فنانس منسٹری چلانے کے۔ہمارے حکمران اور سیاستدان دودھ،دہی اور انڈوں سے لے کر ایل پی جی تک کا کاروبار تو کرتے ہیں لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کرتے۔روف کلاسرا

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS