ایم کیو ایم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے ساڈھے آٹھ ہزار مقدمات درج ہیں اور یہ مقدمات الطاف حسین ، عشرت العباد اور بڑے بڑے لیڈرز کے خلاف ہیں۔ ایم کیوایم کے اپنے افراد اجمل پہاڑی اور صولت مرزا بیان دے چکے ہیں کہ ہم نے بھارت کے کیمپوں میں جاکر تربیت حاصل کی ہے۔ کوئی جاکیردار اتنا ظالم نہیں ہوتا جتنی وہ قیادتیں ظالم ہیں جو یہ لکھ دیتی ہیں کہ جو قائد کا غدار ہے موت کا حقدار ہے۔ یہ بدترین جاگیردارانہ نظام ہے جس میں کسی لیڈر کو کہا جائے کہ یہ مجھے گالی دینے کے بعد زندہ کیسے ہے۔