مشاعرے کے مہمانِ خصوصی سفیرپاکستان عزت ماب جنا ب آصف درانی تھے ۔
معروف شاعراور کراچی یونیورسٹی کے صابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے مشاعرے کی صدارت فرمائی۔شائقینِ ادب کی سماعتوں کومحظوظ کرنے کیلئے پاکستان،ہندوستان،امریکہ،سعودی عرب،عمان اور متحدہ عرب امارات سے نامور شعراء نے مشاعرے میں شرکت کی۔ پاکستان سے جناب ڈاکڑپیرزادہ قاسم ،جناب امجد اسلام امجد ، جناب عباس تابش کے علاوہ جناب سلمان فارس،محترمہ عنبرین حسیب عنبراور جناب,سعید آغا ۔ ہندستان سے جناب مدن موہن دانش اورجناب کلیم قیصر۔سعودی عرب سے جناب سہیل ثاقب۔امریکہ کے شہر ہوسٹن سے محترمہ تسنیم عابدی۔عمان سے جناب قمر ریاض ، متحدہ عرب امارات سے جناب ڈاکٹر زبیر فاروق نے شرکت کی ۔ مندرجہ بالا مہمان شعرائے کرام کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں مقیم شعراء نے بطور مہمان شعراء اپنا کلام پیش کیا ان میں ا بوظہبی سے محترمہ نیر نیناں،جناب فرہاد جبریل،جناب آصف رشید اسجد،جناب سلیمان خان،جناب خالد نسیم،جناب فقیر سائیں،جناب سعید پسروی،جناب یعقوب تصور،دبئی سے جناب تابش زیدی،جناب سلیمان جاذب،شارجہ سے محترمہ ڈاکٹر ثروت زہرہ اورالعین سے جناب یعقوب عنقا شامل تھے۔
http://universalurdupost.com/?p=21889
http://universalurdupost.com/?p=21818
http://universalurdupost.com/?p=21857