پاکستان کی تاریخ میں 1970 کے بعد جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں ان پر دھاندلی کے الزامات لگے ہیں۔ پہلی دفعہ یہ ہوا ہے کہ دھاندلی کی تحقیق کے لیے جوڈیشل کمیشن بنا ہے۔ ہم نے سڑکوں پر آکر جوڈیشل کمیشن والا مطالبہ منضور کروایا ہے اور اس کے بعد ہم اسمبلی آئے ہیں۔ اگر سپیکر ہمارے استعفٰی منضور کرتا تو ہم کبھی اسمبلی نہ آتے۔ پاکستان میں کہیں بھی نوگو ایریا نہیں ہونے چاہیں تمام لوگوں کو آزادی ہونی چاہیے کہ جہاں مرضی آجا سکیں۔