آج مورخہ سات جولائی ٢٠١٥ دو گھنٹے لگا تار بارش کیوجہ سے ٰاسلام آباد کے تمام کے تمام نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جی الیون مرکز میں کئی پلازوں کی بیسمینٹوں میں پانی کے ناقص سیوریج سسٹم کیوجہ سے گندگی اور غلاضت سے پانی کی سطح دو دو فٹ تک بلند ھو گئی جس سے کئی دکانوں کے اندر پانی کیوجہ سے دکانوں میں مجود سامان کو کافی نقصان پہنچا۔ اور مالکان بالٹیوں اور پتیلوں سے پانی نکالنے پر مجبور ھو گئے کیونکہ تمام مین ھولوں کے منہ کوڑا کرکٹ کیوجہ سے بند ھو گئے اور گٹروں سے پانی اور گندگی کیوجہ سے بدبو کے بھبھکوں نے لوگوں کے دماغوں کو معطر کر دیا جی الیون مرکز میں مجود مسجد اور کار پارکنگ کی جگہ دو فٹ تک پانی میں ڈوب گئی ۔
پاکستان کیپیٹل سٹی نیوز نیٹ ورک ( پی سی سی این این ) چوھدری الیاس سکندر