آب زم زم کا خاص وظیفہ
زم زم پیتے ہوئے اللہ سے باتیں کیاکریں اوراللہ سے باتیں ضرورکیاکریں، اللہ ویسے توہربات سنتا ہے مگر زم زم والی بات خصوصی سنتا ہے اور اللہ اس کابدلہ بھی دیتا ہے اوراس کااجربھی دیتا ہے اوراس کی برکتیں بھی دیتا ہے۔ ااورشفاء، پریشانیاں اورزندگی کی مشکلیں دُورہوجاتی ہیں
اول آخردُرود شریف ایک دفعہ سورہ فاتحہ بسم اللہ کے ساتھ اورتین دفعہ سورہ اخلاص بسم اللہ کے ساتھ پڑھ کر زم زم پردَم کرکے پیءں تواس میں سورہ فاتحہ کی شفاء شامل، اس میں قرآن کی شفاء شامل اس میں دُرود کی شفاء شامل اس میں عرش کی وحی کی شفاء شامل۔ اس میں میرے مدینے والے ﷺ کی منہ سے نکلی ہوئی سورہ فاتحہ ،اخلاص کی شفاء شامل ہوجائے گی۔ اس میں شفاؤں کے وولٹیج بہت طاقتور انداز میں بڑھ جائیں گے اورزیادہ متوجہ ہوجائے گی۔