ناران وادی کاغان کا ایک خوبصورت پہاڑی قصبہ ہے۔ یہ ضلع مانسہرہ، خیبر پختونخوا، پاکستان میں دریائے کنہار کے کنارے سطح سمندر سے سات ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ جھیل سیف الملوک اور یہاں کا سب سے اونچا پہاڑ ملکہ پربت ناران سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔