ٹو بہ ٹیک سنگھ رشوت کے مختلف مقدمات میں مفرور پٹواری عبد الوحید کواینٹی کرپشن اہلکاروں نے گرفتار کرلیا

Views 46

ٹو بہ ٹیک سنگھ رشوت کے مختلف مقدمات میں مفرور پٹواری عبد الوحید کواینٹی کرپشن اہلکاروں نے گرفتار کرلیا
پٹواری کے خلاف رشوت کے درجن بھر سے مقدمات درج ہیں پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ
کمالیہ کے رہائشی خوشی محمد نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ پٹواری عبد الوحید نے زمین کی تقسیم کے حوالہ سے ایک لاکھ روپیہ رشوت لی اور زمین کی تقسیم بھی نہیں کی جس پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کے بعد فروری 2015ء کو مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مذکورہ پٹواری اس کے بعد مفرور ہو گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اشفاق رسول نے کمالیہ میں چھاپہ مار کر عبدالوحید پٹوار ی کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالہ سے سرکل آفیسر اشفاق رسول نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے خلاف متعدد درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں۔ گرفتاری کے بعد اس حوالہ سے جب تحصیلدار رانا محمد اقبال سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ عبد الوحید کو کئی ماہ قبل ہی کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔
فوٹیج کے ساتھ
سلطان سدھو03335325596

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS