Noha: Hazrat Ali Akbar a.s. Poet: SYED MEHDI HASNAIN ZAIDI, Bhakkar, Punjab, Pakistan

Views 63

Noha: Hazrat Ali Akbar
Nohakhwan: Noha Party Mohallah Sadat, Bhakkar
Composition: Syed Kamran Raza Zaidi

Poet: SYED MEHDI HASNAIN ZAIDI
Bhakkar, Punjab, Pakistan

نوحہ : حضرت علی اکبر ؑ مادرِ گرامی سے خطاب
نوحہ خواں: نوحہ پارٹی محلہ سادات بھکر
طرز: سید کامران رضا زیدی

کلام: سید مہدی حسنین زیدی۔
( بھکر ۔پنجاب۔پاکستان)

فدا کرنے چلا ہوں جاں، سلامِ اۤخری اماں
جہاں میں ہوں میں اب مہماں ، سلامِ اۤخری اماں

قدم بوسی کو اۤیا ہوں، لگا سینے سے لو مجھ کو
نہیں ملنے کا اب امکاں ، سلامِ اۤخری اماں

صداقت پر فدا ہونے، کا تم سے جو سبق سیکھا
اُسی کا اب ہے امتحاں ، سلامِ اۤخری اماں

بہن سے کہ کےاۤیا تھا، بلائوں گا میں شادی پر
ہٗوا پورا نہ یہ ارماں ، سلامِ اۤخری اماں

تڑپتا ہے جگر میرا، بہت یاد اۤتی ہے بہنا
غموں کا دل میں ہے طوفاں ، سلامِ اۤخری اماں

یہی غم ہے دَمِ اۤخر، بہن سے مل نہیں پایا
نہ ہو گا مرنا اب اۤساں ، سلامِ اۤخری اماں

مرے لاشے پہ جب رونا، تو صغرا ؑ کی طرف سے بھی
دو اۤنسو کرنا تم قرباں ، سلامِ اۤخری اماں

میں ٹکڑوں میں بٹا ہوں گا، سناں پہ سر مرا ہو گا
لٹو گی تم سرِ میداں ، سلامِ اۤخری اماں

بیاں صغرا ؑ کا تھا مہدیؔ، بسائوں گا میں مقتل کو
تری منزل ہے اب زنداں ، سلامِ اۤخری اماں

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS