راجن پورمیں پانی نایاب انسان اور جانور گندے تالا بوں کا پانی پینے پر مجبور

Views 66

راجن پورمیں پانی نایاب انسان اور جانور گندے تالا بوں کا پانی پینے پر مجبور اب تالاب بھی خشک ہونے لگے ہزاروں ایکڑ زمین بنجر علاقہ مکینوں کی نقل مکانی کا عمل جاری
تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقے دھندی اسٹیٹ علاقہ پچھادھ داجل کا زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے لوگ نہری اور بارش کاپانی تالابوں کی شکل میں جمع کر کے جانور اور انسان ایک ساتھ پانی پیتے ہیں واٹر سپلائی سکیمیں بنائی تو گئیں لیکن آج تک ایک بھی چالو نا ہو سکی ستم ضریفی تو یہ ہے کہ اب نہر کا پانی بھی ٹیل تک نہیں پہنچتاجس کی وجہ سے تالابوں کا گندا پانی بھی غنیمت ہے جسے لوگ دور دراز سے بھرنے آتے ہیں ان علاقوں کی ساڑھے تین لاکھ ایکڑ ازاضی اور ڈیرھ لاکھ سے زائد آفراد کے لیے واحد ذریعہ آبپاشی داجل کنال ہے لیکن داجل کینال میں نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑزمین بنجر ہو چکی ہے اور اگر پانی آ بھی جائے تو داجل کینال پر سینکڑوں پانی چور لفٹ پمپس کے ساتھ پانی چوری کرتے ہیں جس کی وجہ سے پانی ٹیل تک نہیں پہنچتاپانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے اور باقی ما ندہ آبادی تالابوں کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں متاثرہ علاقوں میں بچوں کو پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ڈ پٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی بھی اسی حلقے سے کامیاب ہو کر اسمبلی میں گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی اسی علاقے سے بھاری ا کثریت سے کامیاب ہوئے اور بعد میں یہ سیٹ چھوڑ دی تھی میٹھے پانی کے لیے کئی بار واٹر سکیمیں بنائی گئیں لیکن ایک بھی چالو نہ ہو سکی بلکہ ان کی پائپ لائنیں تک چوری ہو چکی ہیں متاثرہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پانی جیسی بنیادی سہولت جلد فراہم کی جائے۔۔

رپورٹ: الیاس گبول سماء ٹی وی راجن پور 03327239955

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS