عدل وقانون کا نفاذ اور ہماری ذمہ داری
قانون ہر معاشرے کے کمال اور ترقی کی ضمانت ہے ،کب؟جب سب قانون کے سامنے مساوی ہوں قانوں کے سامنے سارے مساوی نہ ہوں تو اسے ظلم کہتے ہیں قانون ایسا نہیں ہونا چاہیے جو معاشرے میں عدم استحکام پیدا کرئے ۔
مساوی قانون کے نفاذ کے لئے لوگو ں کو جدوجہد کرنی ہوگی ۔
ضیاٰٰ کے قوانین کے خلاف لوگ چپ رہے اس وقت نہیں بولے آج اس کے نتائیج بھگت رہے ہیں ۔دہست گردی دن بدن بڑھ رہی ہے ۔
اگر امام حسین ؑ یذید کے آگے نہ بولتے آج اسلام کا خاتمہ ہو چکا ہوتا اس وقت اسلام نام کی کوئی چیز نا ہوتی ۔وہ بہتر تھے ،بولے! وہ چھوٹے چھوٹے بچے بولے!وہ شہزادیاں وہ بیبیاں ؑ بازاروں ،درباروں میں بولی ہیں ،
ہم اس سلسلے سے تعلق رکھتے ہیں جو کسی حالت میں بھی ظلم کو قبول نہیں کرتا اور ظالموں اور فرعونوں کے لئے میداں خالی نہیں چھوڑتا۔( علامہ راجہ ناصر عباس جعفری )
ساہیوال تنظیمی و تربیتی نشست سے خطاب سے اقتباس )