STORY keya ap bhi esa karty hen | کیا آپ بھی ایسا کرتے ہیں ؟یہ سن کے آپ رو پڑیں گے،ضررو سنیں
رات کو میں اپنے کمرے کی ساری روشنیاں گل کرنے سےپہلے اپنی بیوی اور بیٹی
کوسکون کی نیند سوتے ہوئے دیکھتا ہوں اورپھر اپنےوالدین کےکمرےمیں نظر دوڑاتا ہوں کہ وہ جاگ تو نہیں رہے؟
انہیں کچھ چاہیے تو نہیں؟
صحن سےمنسلک اپنےچھوٹےبھائی کےکمرےکی طرف جھانکتا ہوں کہ وہ اب تک سویا یا نہیں؟
اپنی چھوٹی بہن کےکمرے کی جلتی روشنی دیکھ کر سوچتا ہوں کہ یہ اتنا پڑھتی کیوں ہے؟
وضو کرتا ہوں اور روشنی گل کرنے کے بعد نماز وتر کے لیےجائے نماز بچھا کر 10 سے 15 سیکند کے لیے کھڑا ہو کرسوچتا ہوں کہ میں کیا کرنے والا ہوں...؟
کس کے سامنے کھڑا ہونے والا ہوں...؟
میں کیا بات کروں گا اس سے...؟
میرا مقصد کیا ہے،یہ مشق کرنے کا...؟
اندھیرےکمرے میں، مجھے محسوس ہونے لگتا ہے کہ میری بیوی، میری بیٹی اورمیرےعلاوہ کوئی اور بھی ہے، جواتنابڑا ہےکہ وہ میرےکمرےمیں سمانہیں سکتا لیکن پھربھی موجود ہے، وہ ایساہےکہ جس کے سامنے میں آنکھوں سےدوآنسو بہاؤں گاتووہ میرےپاس آکر کہے گا کہ بس فکر نا کر... میں ہوں نا... وہ ایسا ہے... کہ جس کےسامنےمیں اپنے ہاتھ پھیلائےکھڑا ہوں گا ... تووہ حکم کرے گا کہ بخش دو میرے اس گناہ گار بندے کو...
اس نے کسی اور کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے لیکن صرف مجھ سے بخشش مانگی...
میرا دل چاہتا ہے کہ میں زور زور سے چلا کر ساری دنیا کو بتاوں کہ” اللہ سب سے بڑا ہے “...
لیکن میں آداب ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سرگوشی کرنا ہی بہتر سمجھتا ہوں... ہاتھ باندھے کہتا ہوں کہ ” ساری تعریف صرف اللہ کی ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے“...
میں اس کے سامنے جھک کر اسے بتاتا ہوں کہ” اے اللہ! پاکی صرف تیرے لیے ہے اور تو سب سے عظیم
ہے“ اور جب میں زمیں پر اپنا ماتھا لگاتے ہوئے یہ سوچتا ہوں کہ میں اس ہستی کے سامنے جھک رہا ہوں جس نے مجھےسب کچھ دیا...
زندگی دی، سانسیں دیں، اتنےخوبصورت رشتے دئیے، عزت اورمحبت دی اور آج تک مجھے بھوکا نہیں رہنے دیاتو میرے ہونٹ اور دل ایک ساتھ کہہ اٹھتے ہیں کہ ” اے اللہ! پاکی صرف تیرے لیے ہے اور تو بلند تر ہے“
اور...
” اے اللہ! تو پاک ہے، اے میرے پروردگار اور سب تعریفیں تیرے لیے ہیں، یا اللہ! مجھے بخش دے“
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس اندھیرے کمرے میں میرا آقا، میرا پروردگار اور میرا دوست میرے ساتھ ہےجو میری سرگوشیاں سن رہا ہے، میں جو بھی کچھ اسے بتاتا ہوں وہ سنتا ہے اور پھر نماز کے بعد دعا کے لیے جب میرے ہاتھ اٹھتےہیں اوربے اختیار میں اپنے دوست سے دل کے سب حال کہہ جاتا ہوں کہ میرا یہ کام بنا دے، میرا وہ کام پورا کر دے...
میرےوالدین، میری بیوی، میری بیٹی، میرے بھائی بہنوں اور پھر سب مسلمانوں کو صحت، معافی اور ہدایت عطا فرما...
تو میں یہ محسوس کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ میرے دو کھلے ہاتھوں کو کوئی تھام رہا ہے، کوئی مجھے کہہ رہا ہے کہ تو فکر نا کر ... تو جانتا ہے کہ تو نے کس کے آگے ہاتھ پھیلائے ہیں؟ تو جانتا ہے کہ تیرا پروردگار تیرا صرف بھلا چاہتا ہے...!!
وہ کہتاہے کہ تو جانتا ہے کہ اگر تو وہ کرے جو میں نے تجھے کرنے کا حکم دیا تو، تو کبھی افسوس نا کر پائے گا، میں تجھے وہ دوں گا جو میں نے نیک کاروں سے وعدہ کیا ہے لیکن اگر تو کرے گا وہ جو شیطان کہتا ہے تو اس کی سزا تو تجھے ملےگی ہی ...
میرا پروردگار، میرا آقا، میرا ولی، میرا اللہ، میرا دوست ہے، جب ساری دنیا کے رشتے مجھے چھوڑ جائیں گے تو میرا دوست میرے ساتھ ہوگا...
اورجب میں دنیا چھوڑ جاؤں گا تب بھی میرا دوست میرے ساتھ ہوگا، میرا اللہ میرا ایسا دوست ہے کہ میری چھوٹی چھوٹی اچھائیوں پر خوش ہوتا اور ثواب کےڈھیرلگادیتاہے اور میرا اللہ میرا ایسا دوست ہے کہ میں کوئی غلطی کر دوں، کوئی گناہ کردوں تو شرمندگی کے دو آنسو کے عوض وہ مجھے معاف کر دیتا ہے...
اب دوست ایسے ہی تو ہوتے ہیں...
میرادوست ہروقت میرےساتھ رہتاہے، غم میں مجھے حوصلہ دیتا ہےاورخوشیوں میں شکرکرنے کی توفیق عطاکرتاہے، میں یہ سوچنا ہی نہیں چاہتا کہ اللہ کہاں رہتا ہے، عرش پر ہے یا زمین پر ہر جگہ موجود ہے...
میرے لیے تو یہی کافی ہے کہ وہ میرا دوست ہے اور میری شہ رگ سے بھی زیادہ میرے قریب ہے...
جو میری خاموشی سے کہی گئی عرضیں بھی سنتا ہے...
میرا اللہ، میرا دوست ہے، جب مجھے اس پر پیار آتا ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ مجھے محسوس کروا رہا ہے کہ وہ بھی مجھے پیار کرتا ہے...
اور میرے دوست سے زیادہ اور کون مجھےپیار کرنے والا ہوگاکہ جویہ چاہےکہ میں نہ صرف اس دنیا میں، بلکہ اگلی دنیا میں بھی ہر تکلیف اور عذاب سے بچ جاؤں اور پھر جب میں اپنے دوست سے باتیں کرتے کرتے اپنے بستر پر سونے کے لیے لیٹتا ہوں تو میرا یہ ایمان کامل ہو جاتا ہےکہ میرا اللہ مجھے دیکھ رہا ہے...!!
میرا خیال رکھ رہا اور اب مجھے کچھ سوچنے کی ضرورت نہیں، اتناسکون اور محبت بھرا احساس لیے میں نیند کی آغوش میں اتر جاتا ہوں...!!!