Bajle Load shedding Protest

Views 2

چارسدہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا پار اچڑھا دیا ۔ تمام سیاسی جماعتیں ، تاجر تنظمیں، منتخب بلدیاتی نمائندے اور سول سوسائٹی سڑکوں پر نکل آئی ۔ احتجاجی مظاہرے میں بھینس کے آگے بین بجا کر بے حس حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی گئی ۔مشتغل مظاہرین نے وفاقی حکومت اور واپڈاکے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ایکسین واپڈا کے دفتر کے سامنے دھرنا شروع کر دیا ۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ ، ضلعی ناظم فہدر یاض ، تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمرزئی اور اپوزیشن لیڈر قاسم علی خان محمد زئی نے کی ۔ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی ، جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے اسلام ، تحریک انصاف اور تاجر تنطیموں پر مشتمل اے پی سی نے کل سے واپڈا کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

Share This Video


Download

  
Report form