Main Hoon Banda Tera Tu Hai Malik Mera Ya ILAHI

Atayebat Talent 2017-05-23

Views 63

Main Hoon Banda Tera Tu Hai Malik Mera Ya ILAHI
میں ہوں بندہ تیرا ، تو ہے مالک میرا یاالٰہی!
تیرے در پہ کھڑا ہوں سوالی

جس کو چاہے گداگر بنا دے
جس کو چاہے تو تخت پر بٹھا دے
تو ہے واحد یکتا ، کوئی تجھ سا کہاں یاالٰہی!

دینے والا تو ہے میرا اللہ
سننے والا تو ہے میرا اللہ
تو ہے سب سے اعلیٰ تو ہے سب سے بالا یاالٰہی!

تجھ کو جو کوئی یکتا نہ جانے
یہ حقیقت ہے وہ لوگ جانیں
آگ اُن کی سزا ہو گی روزِ جزا یاالٰہی!

کوئی معبود تیرا نہیں ہے
تیرے محتاج یارب سبھی ہیں
تو ہے مشکل کشا ، تو ہے حاجت روا یاالٰہی!

تو نے پانی میں مچھلی کو پالا
تو نے پتھر سے کیڑا نکالا
تو ہے سب سے بڑا تو ہے سب سے جدا یاالٰہی!

تیرے در کا گداگر ہوں طالب
تیرا ادنیٰ سا بندہ ہوں طالب
مجھ کو تو اے خدا ، سیدھی راہ پر چلا یاالٰہی!

Share This Video


Download

  
Report form