Chand Meri Zameen Phool Mera Watan by Ustad Amanat Ali Khan

Sahil TV 2017-07-28

Views 26

Chand Meri Zameen Phool Mera Watan by Ustad Amanat Ali Khan

Here is Complete Lyrics in URDU

چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلِ یمن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے ملاح لہروں کے پالے ہوئے
میرے دہکاں پسینوں کے ڈھالے ہوئے
میرے مزدور اس دور کے کوہکن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے فوجی جوان جراتوں کے نشان
میرے اہلِ قلم غظمتوں کی زباں
میرے محنت کشوں کے سنہرے بدن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میری سرحدوں پہ پہرا ہے ایمان کا
میرے شہروں پہ سایہ ہے قرآن کا
میرا اک اک سپاہی ہے خیبرشکن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے دہکاں یونہی ہل چلاتے رہیں
میری مٹی کو سونا بناتے رہیں
گیت گاتے رہیں میرے شعلہ بدن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن

Share This Video


Download

  
Report form