منگل کو بھارت نے اپنا 71 واں یومِ آزادی منایا۔ استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والی کشمیری جماعتوں نے اسے یومِ سیاہ کے طور پر منایا اور مسلم اکثریتی وادئ کشمیر میں عام ہڑتال کی گئی۔ لیکن بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے کشمیریوں سے بد سلوکی کے بجائے انہیں گلے لگانے کے بیان کا خیر مقدم ہوا ہے۔