میکاک بندروں کی مادرانہ جبلت اُس وقت سامنے آئی جب ایک چوزہ اُن کے احاطے کے اندر آ گیا۔ اب ایک بندریا اس چوزے کو جھولا جھلاتے ہوئے اسے پال رہی ہے اور وہ اسے اپنے ساتھ سلاتی بھی ہے۔ چڑیا گھر کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس نایاب جوڑے کو الگ کرنا ناممکن ہے۔