پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے اپنے پہلے ہی ایک روزہ میچ میں سینچری بنانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں ان کی سلیکشن ان کے ماموں انضام الحق کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے ہوئی اور ان کی سینچری سے اعتراض کرنے والوں کو جواب مل گیا ہے۔