:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے خادم اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر بیر یئرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے متعلق ازخود کیس کی سماعت کی جس میں ان کے گھر کے باہر سے فوری طوری پر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری نے عدالت میں کہا کہ حمزہ شہباز شریف کے گھر کا راستہ بند کرنے والا گیٹ ہٹا دیا گیا ہے اور اب صرف بیرئیرز لگائے گئے ہیں جس پر چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 'کون ہے حمزہ شہباز، میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا، آپ نے بیریئر کیوں نہیں ہٹائے؟چیف سیکرٹری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 'حمزہ شہباز ایم این اے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے ہیں۔
جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے، میں کسی کو نہیں جانتا، حمزہ کو ابهی طلب کرکے پوچھ لیتے ہیں کہ ان کی جان کو کیا خطرہ ہے'۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر حمزہ شہباز کی جان کو خطرہ ہے تو وہ اپنی رہائش گاہ تبدیل کرسکتے ہیں یہ لوگ وہاں کیوں نہیں چلے جاتے جہاں ان کی جانوں کو خطرہ نہ ہو۔جس پر چیف سیکریٹری نے عدالت کو بیریئر ہٹانے کی یقین دہانی کروائی۔