YouTube Go ,new apk متعارف کرادی،اب صارفین بغیر انٹرنیٹ کے بھی ویڈیوز دیکھ سکیں گے، حیرت انگیز فیچرز سامنے آگئے

Views 3

 YouTube go .
New Android app
Subscribe my channel for best News.

یو ٹیوب نے نئی ایپ YouTube Go متعارف کرادی،اب صارفین بغیر انٹرنیٹ کے بھی ویڈیوز دیکھ سکیں گے، حیرت انگیز فیچرز سامنے آگئے

02/February/2018, 21:42

T_Series Entertainment.



کراچی (این این این آئی) خواہ آپ Coke Studio پر اپنی پسندیدہ میوزک پرفارمنس دیکھ رہے ہوں یا خان اکیڈمی سے اپنا تازہ ترین سبق دیکھ رہے ہوں، ہم نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ یوٹیوب دیکھنے میں کنکٹویٹی کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ۔ہم چاہتے ہیں کہ پسندیدہ ویڈیو دیکھنے میں، آپ کا ڈیٹا کنکشن رکاوٹ نہ بنے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ اگر راستے میں ہوں یا بڑے شہروں سے باہر ہوں،تو ڈیٹا کنکشن باربار منقطع ہونے سے یوٹیوب اسٹریمنگ بعض اوقات ناہموار ہو جاتی ہے۔YouTube Go ایپ ناظرین کی نئی نسل کے لیے بالکل

نئے سرے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یوٹیوب گوکی تیاری میں چار تصورات کو ذہن میں رکھا گیا ہے یعنی یوزر انٹرفیس اورایپ سے تجویز کی گئی ویڈیوز کا تعلق آپ سے ہونا چاہیے۔ دوسرا تصوریہ ہے کہ اسے پہلے آف لائن کام کرنا چاہیے اور بالخصوص ایسے علاقوں میں جہاں کنکٹویٹی نہیں ہے یا کنکشن بہت سست ہے۔ تیسرے تصورے کے مطابق اسے باکفایت ہونا چاہیے یعنی اس کے استعمال پرآپ کو کنٹرول ہونا چاہیے۔ چوتھا اور آخری تصور یہ کہ اسے سماجی نوعیت کا ہونا چاہیے یعنی یہ ایپ آپ کو لوگوں اور آپ کے پسندیدہ content کے ساتھ مربوط کرے ۔ یوٹیوب گو میں درج ذیل اہم خصوصیات شامل ہیں: ویڈیوز جو آپ کے لیے اہم ہیں: یوٹیوب گو کی ہوم اسکرین (Home screen) پرآپ کے علاقہ میں پسند کی جانے والی مقبول ویڈیوز ظاہر ہوتی ہیں تاکہ آپ ایسی ویڈیوز تلاش کر سکیں جو آپ اور آپ کی کمیونٹی کے لیے اہم ہیں۔یہ تمام تجربہ آپ کی پسندیدہ ویڈیوز کے ساتھ آپ کی اپنی زبان میں دستیاب ہے۔ Personalized contentکو ریفریش کرنے کے لیے صرف ہوم اسکرین کو نیچے کی جانب سوائپ کرنا پڑے گا۔اپنے تجربہ پر کنٹرول حاصل کیجیے: یوٹیوب گو میں ویڈیوز thumbnails کی صورت میں نظر آتی ہیں تاکہ کسی ویڈیو کو دیکھنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ اس کے بارے میں بہتر طور پرعلم حاصل کر سکیں۔اس طرح آپ اس ویڈیوکو فوراً دیکھنے یا بعد میں دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔آپ کو اس بات کا موقع بھی ملتا ہے کہ آپ اس ویڈیو کو دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والے ڈیٹا کی مقدار مقرر کر سکیں ۔ویڈیو دیکھنے یا محفوظ کرنے کے دوران اس کے ریزولیوشن کا فیصلہ کریں: آپ ویڈیو کو آف لائن دیکھنے کی غرض سے ڈاؤن لوڈ کریں یا اسے فوراً دیکھنا چاہیں،اس ویڈیو میں کتنا ڈیٹا استعمال ہوگا ،یہ فیصلہ کرسکتے ہیں یعنی اسٹینڈرڈ ریزولیوشن یا ہائی کوالٹی ریزولیوشن۔اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ویڈیوز شیئر کیجیے:کسی قسم کا ڈیٹا استعمال کیے بغیر آپ YouTube Go کے ذریعہ ویڈیو ز اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ آپ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ ویڈیوز بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ٓ یوٹیوب گو کا بیٹا ورژن Google Play Store سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ ایپ میں موجو ایک د فیچر کے ذریعہ آپ اپنا فیڈ بیک بھی دے سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو YouTube Goکی فائنل ریلیز کے بارے مطلع کیا جائے تو آپ youtubego.com/signup پر سائن اپ کر سکتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ، آج کے دن سے بیٹا ورژن دنیا کے 130سے زائد ممالک میں دستیاب ہے۔ہم نے اس ایپ کو تیار کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے تاکہ یہ آپ کے لیے کار آمد ثابت ہو اور اس کے بالکل نئے فیچرزآپ کی ترجیحات، خواہشات اور ضرورتوں کو سامنے رکھ کر تیار ک

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS