اے رنگ ریز میرے کوئی ایسا رنگ دے میری ذات کو میں جانی جاوں پہچانی جاوں تیرے نام سے

Views 4

اے رنگ ریز میرے
کوئی ایسا رنگ دے میری ذات کو
میں جانی جاوں پہچانی جاوں
تیرے نام سے
جوڑ دے نام اپنا میرے نام سے
میں جی اُٹھوں تیرے نام سے
اے رنگ ریز میرے
کوئی چال ایسی چل
کوئی مات ایسی دے
مجھے قید ایسا کر
عمر کٹ جائے
تیرے دیدار میں
اے رنگ ریز میرے
کوئی ایسا بندھن باندھ
کوئی ایسا جوڑ لگا
دو جسم سہی مگر
بن جائیں ایک ہی جاں
مجھے میری ذات نہ یاد رہے
تجھے تیری ذات نہ یاد رہے
اے رنگ ریز میرے
کوئی شام ہو
تیرا ساتھ ہو
تیرے ہاتھوں میرا ہاتھ ہو
میں جُھکی رہوں تیرے کندے پہ
یونہی چھوڑ جائیں ساتھ میرا
یہ سانس میرے
اے رنگریز میرے

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS