Gazal ( Dr. Rahat Indori )
Ham Apni Jaan Ke Dushman Ko Apni Jaan Kahte Hain
Mohabbat Ki Isi MiTTi Ko Hindustan Kahte Hain
Shayar - Dr. Rahat Indori
Voice - Dr. Rahat Indori
Produced By - Diwan-e-Rekhta
----------------------------------------------------------------------------------
Channel Name :- Diwan-e-Rekhta
Channel Link :- https://youtube.com/channel/UCORgPM8ffgAPExQE_i_nraQ
----------------------------------------------------------------------------------
غزل (راحتؔ اندوری )
ہم اپنی جان کے دشمن کو اپنی جان کہتے ہیں
محبت کی اسی مٹی کو ہندستان کہتے ہیں
جو یہ دیوار کا سوراخ ہے سازش کا حصہ ہے ..
مگر ہم اس کو گھر کا روشندان کہتے ھیں ..
جو دنیا میں سنائی دے اسے کہتے ہیں خاموشی
جو آنکھوں میں دکھائی دے اسے طوفان کہتے ہیں
زمیں پر آ گرا ہے جو میری پلکوں پے آنسو تھا
یہ وہ اولاد ہے جس کو ہم نا فرمان کہتے ہیں
ایک خواہش دو نوالوں کی ہمیں برتن کی حاجت کیا
فقیر اپنی ہتھیلی کو ہی دسترخوان کہتے ہیں
میرے اندر سے ایک ایک کر کے سب کچھ ہو گیا رخصت..
مگر ایک چیز با قی ہے جسے ایمان کہتے ہیں
پھر اس کے بعد چاہے یہ زباں کٹتی ہے کٹ جائے
ہمیں جو کچھ بھی کہنا ہو علی الاعلان کہتے ہیں
#Rahat_Indori
#RahatIndori #Urdu_Shayari #Urdu_Poetry