وہاڑی: دھند اور تئز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار بیل گاڑی سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق

PAKasiaTV 2022-01-07

Views 4

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) خانیوال روڈ اڈآ پپلی کے پاس بیل گاڑی سے موٹرسائیکل سوار ٹکرا گیا۔

ریسکیو 1122وہاڑی کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے چیک کیا تو وہ موقع پر جاں بحق ہو چکا تھا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہاڑی کی جانب جانے والی بیل گاڑی پر لکڑی لوڈ تھی دھند کے باعث موٹر سائیکل سوار کو بیل گاڑی نظر نا آسکی اورتیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بیل گاڑی سے ٹکرا گئی ۔

ہلاک ہونے والے 16 سالہ لڑکے کی شناخت زین العابدین ولد خالد عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چک نمبر 30ڈبلیو بی کا رہائشی تھا۔ ریسکیو1122 نے لاش ہسپتال منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع فراہم کر دی ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS