وہاڑی: سرکاری زمین پر کسی کو بھی قابض نہیں ہونے دیا جائے گا، ائے سی سید وسیم حسن

PAKasiaTV 2022-01-28

Views 2

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پر سرکاری زمین پر کسی کو بھی قابض نہیں ہونے دیا جائے گا ان خیالات کا سید وسیم حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ اس وقت پنجاب حکومت کی ہدایت عمل کرتے ہوئے قابضین سے جگہ واگزار کروارہی ہے۔ گزشتہ روز 45 ڈبلیو بی میں جو کارروائی عمل لائی گئی ہے وہ عین قانون کے مطابق ہے۔ مجھے اطلاع ملی تو میں نے حلقہ پٹواری رانا شفیق اور قانونگو مہر محمد نواز کو موقع پر بھیجا گیا تو موقع پر پہنچ کر پٹواری رانا شفیق نے بتایا کہ چند افراد سرکاری رقبے پر قابض ہورہے ہیں جن میں محمد حنیف، بشیر، لطیف، سجاد، فیاض اور دیگر 8 نامعلوم افراد سرکاری رقبے پر قابض ہورہے ہیں تو منع کرنے پر ان افراد نے حملہ کرکے کے کار سرکار میں مداخلت کی ہے۔

پٹواری رانا شفیق نے مزید بتایا کہ چند افراد نے بے بنیاد اور من گھڑت خبر لگوائی کہ پٹواری اور قانونگو ذاتی گھر خالی کرواکے مظلوم افراد کو بے گھر کررہے ہیں جو کہ بے بنیاد ہے اس میں کوئی بھی صداقت نہیں۔ ہم نے ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر کارروائی کردی ہے اور سرکاری رقبہ بھی واگزار کروالیا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS