وہاڑی (میڈیا رپورٹر) محکمہ صحت کے تحت چلنے والے پروگرام کے 6 ہزار ملازمین کو برطرف کر کے نئے ملازمین کی بھرتی کے اشتہار کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے تحت ماں بچے کی صحت کے پروگرام (آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام) میں کام کرنے والے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کے حتمی فیصلہ سراسر نا انصافی ہے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر "شمعون نذیر" نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مظاہرہ میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ 15 سال سے کام کرنے والے ملازمین کی جگہ نئے ملازمین کو بھرتی کرنے کا اشتہار دئے کر نئے لوگوں کو بھرتی کرنے سے 6 ہزار افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔ جس سے نا جانے کتنے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ جائیں گے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ پنجاب "سردار عُثمان بُزدار" محکمہ صحت کے اس معاشی قتل کا فوری نوٹس لیں اور فیصلہ کو واپس لینے میں اپنا کردار ادا کر کے 6 ہزار لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچائیں۔