وہاڑی (میڈیا رپورٹر) شہر کے گنجان آباد علاقہ نوگیارہ ڈبلیو بی، تین مرلہ سکیم بلال ٹاؤن اور پانج مرلہ سکیم مکہ ٹاون کی واحد سڑک ہے جو کہ مین خانیوال روڈ سے ملاتی ہےمیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں، پارک ویران اور چاردیواری تک نہیں ہے۔ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گنداپانی مکینوں کےلئے وبال جان بن گیا ہےاور گزرنے والی مین شاہراہ سمیت گھروں کے ارد گرد سیوریج کا پانی کھڑا ہوجانے کی کی وجہ سے رہائشیوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی شہر کے گنجان آباد علاقہ نوگیارہ ڈبلیو بی تین مرلہ سکیم بلال ٹاون اور پانج مرلہ سکیم مکہ ٹاون کی واحد سڑک جو کہ مین خانیوال روڈ سے ملاتی ہیں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پارک ویران اور پارک کی چاردیواری تک نا ہے۔نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے سیوریج کا گنداپانی کھڑا ہوچکاہے اور بستی کی طرف آنیوالی مین شاہراہ اور گھروں کے ارد گرد سیوریج کا پانی کھڑا ہوجانے کی وجہ سے مکینوں کا سانس لینا بھی محال ہوچکاہے جبکہ علاقہ میں لگی بجلی کی مین تاریں اور ٹرانسفارمر بھی نامعلوم چور لے گئے ہیں اور بجلی کی سپلائی منقطع ہے ۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں طرف گندے پانی میں گھرے ہوئے مکینوں کو مجبوراً اُسی پانی سے گزر کر آنا اور جانا پڑتاہے جبکہ سیوریج کے پانی نے پینے والے زیر زمین پانی کو بھی آلودہ کررکھاہے اور علاقہ مکین مُضرِ صحت پانی پینے پرمجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے بچے بڑے سب خطرناک وبائی امراض کا شکار ہوکر ہسپتال جارہے ہیں۔
اہل علاقہ نے شدید اجتجاج کرتے ہوے کہا کہ ایک دو بار نہیں متعدد بار درخواست لکھی اور کھلی کچہریوں میں جا کر شکایات کیں۔ اِس کے باوجود انتظامیہ خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ جس پر اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔