پھالیہ (میڈیا رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے پھالیہ میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ جس میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر حل کئے ۔ کھلی کچہری میں سائلین نے بھر پور شرکت کی ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پھالیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر ضلع منڈی بہاوالدین محمد شاھد کی ہدایات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہاہے تاکہ مظلوم اور بے بس عوام کو گراس روٹ لیول پر انصاف کی فراہمی کو یقنی بنایا جاسکے۔
محمد عرفان ہنجرا نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا کام عوام کو انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام پریشانی کی بجائے خوشحالی زندگی بسر کریں ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر علی زین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ اُن کا مزید یہ کہنا تھا کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کے لیے اِنصاف انتہائی ضروری ہے۔ ہم کسی کو کسی دوسرے سے زیادتی کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور تمام فیصلے میرٹ پر کررہے ہیں جو کہ وقت کی ضرورت اور حالات کا تقاضا ہیں۔
اِس موقع پر تحصیل دار و نائب تحصیل دارز قانونگواور گرداور اور پٹواری و دیگر عملہ موجود تھا ۔اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے موقع پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دئیے جانے والے احکامات پر عمل درآمد بھی کروائے۔