ایس ایس پی محمد کلیم ملک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن، 4 گرفتار

PAKasiaTV 2022-03-23

Views 1

مٹیاری (میڈیا رپورٹر) ایس ایس پی محمد کلیم ملک کی ہدایت پر منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب بھی برآمدکی ہے۔

ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کے حکم پر ڈی ایس پی سعیدآباد عبدالواحد کھوسو کی قیادت میں ایس ایچ او سعیدآباد محمد شریف کھوسو نے خفیہ اطلاع پر چِنگ چی رکشا کو گھاٹو موری پر رُکنے کا اشارہ کیا۔ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی پر پولیس نے اسے گھیرلیا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر جواد اختر میمن نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تلاشی کے دوران پکے شراب کی 176 بوتلیں برآمد کرکے مبینہ ملزمان علی نواز ولد لکاڈنو خاصخیلی ،حاجی ولد گل حسن ماچھی ، امین لاکھو ، عبدالجبار ولد حمزو خاصخیلی اور غلام سرور ولد الھجڑیو ماچھی سکنہ نوید سٹی سعیدآباد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نے کچے شراب کے بھٹے پر چھاپے کے دوران ہزاروں لٹر دیسی شراب اور ڈرم کی برآمدگی کا دعویٰ بھی کیا ہےاور بتایا کہ مبینہ ملزم غلام سرور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS