گورنمنٹ پرائمری سکول کلساں رتنوئی میں رنگارنگ سالانہ تقریب کا انعقاد

PAKasiaTV 2022-04-11

Views 5

باغ (میڈیا رپورٹر) گورنمنٹ پرائمری سکول کلساں رتنوئی میں سالانہ تقریب منعقدکی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیسر سردار عبدالعزیز خان تھے۔ اُن کے ہمراہ ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کوارٹر باغ راجہ خورشید اور دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر سردار نوید مغل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں آئے مہمانوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ادارہ ہذا کو مثالی بنانے میں اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری سکول کلساں رتنوئی کے معلمین سردار نوید ، رضوان نذیر اور حافظ اجمل کی کاوشوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں اہلِ علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور طلباء نے رنگارنگ پروگرام پیش کیے جس سے تقریب کو چار چاند لگ گئے ۔ اس موقع پر سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اُمید ظاہر کی کہ اساتذہ اِسی جذبے سے اپنے کام کو جاری رکھیں گے تاکہ سکول میں پڑھنے والے بچے علاقے کا نا م روشن کر کے ملک وملت کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS