ڈی سی او کے خلاف احتجاج ، میونسپل ملازم کی پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش

PAKasiaTV 2022-04-15

Views 0

لاڑکانہ (میڈیا رپوٹر) میونسپل ملازم کی ڈی سی او کے خلاف احتجاج کے دوران پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرنے کی کوشش، عملے نے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق حالت تشویش ناک ہے۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کی تفصيلات کے مطابق میونسپل ملازم اسد پٹھان ریٹائرمینٹ کے لیے ڈی سی او آفس لاڑکانہ کے چکر لگات لگاتے دل برداشتہ ہو گیا اور ڈی سی او لاڑکانہ کے روئیے پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔ میونسپل کارپوریشن عملے نے آگ بجھا کر ملازم اسد پٹھان کو لاڑکانہ ہسپتال پہنچا دیا۔

ڈاکٹروں نےپاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر فتح محمد چانڈیو کو بتایا کہ خود سوزی کی کوشش کرنے والے اسد پٹھان کا تقریباً 40 فیصد جسم جھلس گیا ہےاور اُس کی حالت فی الحال تشویش ناک ہے۔

ملازم نے خود بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجهے اپنا حق مانگتے ہوئے تقریباً 1سال ہو چکا ہے لیکن مجھے ڈی سی او بار بار عرض کرنے اور صورتِ حال جاننے کے باوجود ریٹائرمینٹ نہیں دئے رہا۔جس کی وجہ سے دل برداشت ہوکر آج میں یہ انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوا ہوں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS