وہاڑی (شمعون نذیر، میڈیا رپورٹر) شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نےبجلی کی بندش کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے کاروباری افراد حکومت سے سخت نالاں ہیں۔
دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سخت گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کا براحال ہے۔گرمی اور بجلی کے ستائے شہری حکومت کو بددعائیں دئے رہے ہیں۔