ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ن لیگی کارکنان نے شہباز شریف کی تصویر پر سے پینا فلیکس ہٹادیا

PAKasiaTV 2022-05-17

Views 1

وہاڑی(شمعون نذیر — میڈیا رپورٹر) تحریک انصاف حکومت بنتے ہی وہاڑی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لگے وزیر اعلیٰ کے اقدامات پر لگی شہباز شریف کی فوٹو پر اسٹیکر لگا کر تصویر ختم کردی گئی مگر جب شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان بن چکے تو 36 دن گزرنے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ نے اسٹیکر نا اُتارا جس پر لیگی کارکنوں نے خود اسٹیکر اُتار کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

شہباز شریف کے دور حکومت میں وہاڑی ڈی ایچ کو ہسپتال کو آئی ایس او 2001 سرٹیفائیڈ اور سٹیٹ آف دی آرٹ کا درجہ دیا گیا تھا ۔ جہاں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات مریضوں کو مفت ملتی تھیں۔ صفائی کا اعلیٰ انتظام اور جدید ترین لیب سہولیات میسر کرنے جیسے اقدامات پر وزیر اعلیٰ کی تصویر لگائی گئی تھی مگر بُزدار حکومت نے آتے ہی تصویر پر فلیکس لگا کر اُسے چھپا دیا ۔ اب جب شہباز شریف کو وزیراعظم بنے ایک ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے تو پھر بھی تصویر ویسی ہی رہی جس پر لیگی کارکنوں نے ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی اور محکمہ صحت کے افسران کی عدم دلچسپی کے خلاف احتجاج کیا۔

ضلعی انفارمیشن سیکرٹری شیخ ظفر شہزاد نے کہا کہ جس شخص نے اس ہسپتال کو بہترین بنا کر ISO سرٹیفائیڈ کروایا ان خدمات پر ہسپتال میں شہباز شریف کی تصویر لگائی گئی جسے بزدار حکومت نے عوام کی نظروں سے اوجھل کردیا ۔ اب جب شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بنے ایک ماہ سے زیادہ ہوچکا ہے پھر بھی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ان کی تصویر کو چھپا کر ہمارے جذبات کو مجروح کیا ہے جسے آج ہم خود اس پر لگی فلیکس کو اتار کر اپنے قائد کی تصویر کو واضح کریں گے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ اس ہسپتال کی خدمت کرنے والے اصل لوگ کون ہیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS