بوتلوں سے بھرے تیز رفتار ڈالے نے محنت کش کو کچل ڈالا

PAKasiaTV 2022-07-07

Views 2

شور کوٹ (مظہرعباس — ڈپٹی بیوروچیف) بوتلوں سے بھرے تیز رفتار ڈالے نے مزدور کو کچل ڈالا۔محنت کش خادم حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ڈپٹی بیوروچیف پاک ایشیا ویب چینل مظہر عباس کی تفصیلات کے مطابق کینٹ روڈ مچھر چوک کےقریب سڑک پار کرتے ہوئے بوتلوں سے بھرے ایک نہایت تیزرفتار ڈالے نے غریب محنت کش کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا مزدور کی شناخت خادم حسین کے نام سے ہوئی ہےجو کے چن پیر کالونی کا رہائشی تھا۔

شور کوٹ کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈالہ نمبر 7237k کے ڈرائیورکوگرفتار کر لیاہے۔دوسری جانب محنت کش خادم حسین کے گھر میں کہرام مچ گیا ہے اور پسماندگان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف پہنچایا جائے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS