پی ٹی آئی ورکرز کا تحریک انصاف کی ضمنی الیکشن میں جیت کی خوشی میں ریلی کا اہتمام

PAKasiaTV 2022-07-18

Views 9

کوٹ مومن (رانا مُبشر علی — میڈیا رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ضمنی الیکشن میں جیتنے کی خوشی میں پی ٹی آئی ورکرز گروپ کی طرف سے ریلی نکالی گئی۔

ریلی محمد نواز گوندل کے ڈیرئے سے نکل کر مین بازار تھانہ چوک سے ہوتے ہوے مسلم بازار کوٹ مومن میں اختتام پذیر ہوئی۔پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر ”رانا مبشر علی“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی میں سینئر ورکرز عمر نواز گوندل، محمد نواز گوندل کے علاوہ امتیاز احمد گوندل، امتیاز حسین وڑائچ، رانا عدنان ، عمران ساجد جہان خنانہ اور ملک رضوان المعروف ھیپی ملک شامل تھے۔

ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ مین بازار اور مسلم بازار کے تاجران نے ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS