Dadu: Encounter Between Police And Robbers, 3 Robbers Arrested In Injured Condition

PAKasiaTV 2022-08-15

Views 0

دادو (ندیم حسین لغاری، میڈیا رپورٹر) تھانہ راجودیرو کی حد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ کے بعد پولیس نے3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میہڑ بی سیکشن تھانے کی حدود میں شہری سعید سولنگی سے چھینی گئی موٹرسائیکل کی ریکوری کیلئے مخفی اطلاع پر پولیس نے تھانہ راجودیرو کی حدود میں کارروائی کی۔ مسلحہ ڈاکوؤں نے پولیس کو آتا دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر”ندیم حسین لغاری“نے تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی دادوعرفا ن علی سموں نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت امتیاز جھتیال، علی بخش بروہی اور وزیر چانڈیو کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی ڈاکوؤں کے قبضہ سے شہری سعید سولنگی کی چھینی ہوئی ہنڈاون ٹو فائیو موٹرسائیکل اور پستول بمعہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تینوں زخمی ڈاکوؤں پولیس کو مطلوب تھے کیونکہ اِن کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔حاصل شدہ کریمنل ریکارڈ کے مطابق ڈاکو امتیاز جھتیال کے خلاف مختلف جرائم کے 4، وزیر چانڈیو کے خلاف 3 جبکہ علی بخش بروہی کے اوپر قتل کا ایک مقدمہ درج ہے۔تاہم ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form