پاکستان کے قومی ہیرو راشد منہاس شہید کا آج 51واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔
راشد منہاس شہید کی وطن سے لازوال محبت کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے اُنہیں مُلک کا سب سے بڑئے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا تھا۔
راشد منہاس شہید 17فروری 1951کو کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق راشد منہاس کا شمار ملک کے اُن جری جوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی جان مادرِ وطن پر قُربان کر دی لیکن مُلکی وقار پر آنچ نہیں آنے دی۔ قوم کوعظیم سپوت کی قربانی اور کارنامے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔