سیال کوٹ (یاسر سیالکوٹی ، میڈیا رپورٹر) — رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان ڈار اور اسسٹنٹ کمشنر کا شہریوں کے لیے ایک اور بڑا قدم، گزشتہ 10 سال کی شکایات کے حل کا آغاز ہو گیا۔
پاک ایشیاء ویب ٹی وی چینل کے میڈیارپورٹر یاسر سیالکوٹی کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10 سال سے شہریوں کی 15 ہزار میں سے 3 ہزار 2 سو شکایات کو حل کردیا گیا اور زمینوں کے فوری انتقال اورٹرانسفر کرکے شہریوں کو تقسیم بھی کردئیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں آج انوار کلب میں آراضی سینٹر کی کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان ڈار، صدر میٹروپولیٹن سیالکوٹ بیرسٹر جمشید غیاث، چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل طاہر سلطان، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ اسامہ شارون اور دیگر نے شرکت کی اور شہریوں کے مسائل بھی سنے۔