سرگودھا (آکاش کھوکھر، میڈیا رپورٹر) — 2ایکڑ پر محیط سُلطان ٹاؤن کے مکین بدمعاشوں سے پریشان، انور خورشید چینی والا نے شریف شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔
پاک ایشیا ویب چینل کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سُلطان ٹاؤن میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد ظالم اور بدمعاش عناصر کی پولیس سے ساز باز کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب چینل آکاش کھوکھر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انور خورشید چینی والا نے غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں ستائے افراد کا جینا مشکل بنایا ہوا ہے اور آئے روز اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال سے لوگوں کو پریشان کرنا اُس کا وطیرہ بنتا جارہا ہے۔
انور خورشید چینی والا نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پطرس مسیح کے بیٹے ٹونی کو پولیس سے ساز باز کر کے تھانہ اربن ایریا میں جھوٹا پرچہ دئے کر گرفتار کروا دیا ہے۔ آئے روز غربت، مہنگائی اور ظلم و جبر کے مارئے غریب مسیح افراد نے تنگ آ کر انور خورشید چینی والا اور پولیس تھانہ اربن ایریا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان، ڈی پی او سرگودھا محمد طارق عزیز سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کے بیٹے کو جلد از جلد رہائی دلوائیں اور انور خورشید چینی والا کے ظلم سے نجات دلوانے کے لیے تھانہ اربن ایریا میں احکامات صادر فرمائیں۔
اِس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر ہماری کچی دیوار بھی بارش کے باعث گِر جائے انور خورشید ہمارئے مکانوں کو گرانے کے لیے اپنے بدمعاش بھیج دیتا ہے۔ احتجاج میں پطرس مسیح، اقبال مسیح، اشتیاق کھوکھر، امجد بھٹی، بابر مسیح، آصف گل، منیر مسیح، اقبال سونی، انور مسیح، سنی اور یوسف شامل تھے۔