پاکستان کرکٹ ٹیم نمبر 1 پر آگئی

Views 2

پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Newzeeland کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے ICC ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

2005 میں ICC رینکنگز کے باضابطہ اجراء کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ ICC ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے ۔

پاکستان اور Newzeeland کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی، سیریز میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان نے Newzeeland کے خلاف اب تک کے چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
پاکستان فی الحال آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف پوائنٹس بورڈ پر آگے ہے، اگر پاکستان پانچواں میچ بھی جیت جاتا ہے تو اس کی برتری واضح ہوجائے گی تاہم مئی کے وسط میں ون ڈے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد رینکنگ میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔

چوتھے ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستان کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113.483 ہوگئے ہیں، آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 113.286 جبکہ انڈیا کے ریٹنگ پوائنٹس 112.638 ہیں ۔

ICC کی آفیشل ون ڈے رینکنگ جنوری 2005 میں شروع ہوئی، رینکنگ کے بانی، اعداد و شمار کے برطانوی ماہر ڈیوڈ کینڈکس کے تیار کردہ فارمولے کو پچھلی تاریخوں میں بھی اپلائی کیا گیا تھا تاکہ ماضی میں ٹیموں کی پوزیشنز کا اندازہ لگایا جاسکے۔

اس فارمولے کو ماضی میں اپلائی کرتے ہوئے اگر دیکھا جائے تو پاکستان آخری مرتبہ اگست 1991 میں پہلی پوزیشن پر رہا تھا تاہم اس پوزیشن کی کوئی آفیشل حیثیت نہیں۔

رینکنگ کے اجراء کے بعد سے پاکستان کی بہترین پوزیشن تیسری رہی ہے۔
شکریہ ویڈیو دیکھنے کا اگر ویڈیو پسند آئی ہو تو subscribe اور comments دیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS