(حیات آباد پولیس اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کی مشترکہ کارروائیاں ، 13 مسروقہ گاڑیاں برآمد)

Unique Forces 2023-07-18

Views 1

(حیات آباد پولیس اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کی مشترکہ کارروائیاں ، 13 مسروقہ گاڑیاں برآمد)

پشاور( ) ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان کی خصوصی ہدایت پر ایس پی کینٹ وقاص رفیق کی نگرانی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل اور تھانہ حیات آباد پولیس نے مشترکہ کاروائیوں کے دوران سرگرم خطرناک موٹر کار سنیبچر، کار لفٹر و چو ر گینگ کا سراغ لگا کرملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار گینگ کے ملزمان سفید ڈھیری اور چارسدہ کے رہائشی ہیں ، خطرناک گینگ کے ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دئیے گئے ہیں ، ملزمان مختلف مقدمات مقدمہ علت 915 مورخہ یکم جولائی 2023 ، مقدمہ علت 8 جولائی 2023 ، علت 254 مورخہ 18 فروری 2022 ، علت 448 مورخہ یکم مارچ 2021 ، علت 890 مورخہ 18 جون 2023میں سرقہ شدہ گاڑیوں کے ریسور بھی شامل ہیں جوکہ گاڑیوں کے انجن چیسسز نمبرات تبدیل کرکے اونے پونے داموں پر فروخت کرنے میں ملوث ہیں ، گرفتاردونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے ابتدائی طور پر 13 عدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں ، اینٹی کار لفٹنگ سیل اور حیات آباد پولیس نے برآمد شدہ گاڑیوں کے اصل مالکان معلوم کرکے ان کو چابیاں حوالہ کی گئی ہیں جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش گینگ کے دیگر ملزمان کے بھی نام اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی حیات آباد محمد ارشد خان کی سربراہی میں خصوصی ٹی میں تشکیل دی گئی ہے ، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی کینٹ وقاص رفیق کی نگرانی میں ڈی ایس پی حیات آباد محمد ارشد خان، ایس ایچ او تھانہ حیات آبا محمد اشفاق اورانچارج انٹی کارلفٹنگ سیل شہر یار احمد نے کارلفٹرز اور کار سنیچرز گینگز کے خلاف اہم کاروائیاں کیں ہیں جس کے دوران ہیومن انٹیلی جنس اور دیگر ذراءع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث خطرناک گینگ کا سراغ لگا کر مزید2 ملزمان نور خان عرف حمزہ ولد ایوب خان اور سلیم خان ولد فدا کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق سفید ڈھیری اور تورمزئی چارسدہ سے ہیں ، اس سے قبل بھی گینگ کے دو اہم ساتھیوں کو گرفتار ہو کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دئیے گئے ہیں ، خفیہ اطلاعات پر گرفتار ہونے والے ملزمان مسروقہ اور چھینے گئے گاڑیوں کے انجن، چیسز نمبرز تبدیل کرنے کے بعد خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع اور ملک کے دوسرے شہروں میں فروخت کرنے میں ملوث ہیں جو جعلی دستاویزات بنانے کے بھی ماہر ہیں ،ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 13 عدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں ،ملزمان نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی حیات آباد محمد ارشد خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، گرفتار دونوں ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS