Terrible end of the disobedient | The nation of Hazrat Dawood (peace be upon him) became a monkey | What order of Allah did the people of Dawood (peace be upon him) disobey? | History of world
نافرمانوں کا عبرتناک انجام | حضرت داؤد علیہ السلام کی قوم کا بندر بن جانا | حضرت داؤد علیہ السلام کی قوم نے اللہ کے کس حکم کی نافرمانی کی | تاریخ | تاریخ عالم
نافرمانوں کا عبرتناک انجام
حضرت داؤد علیہ السلام کی قوم کے ستر ہزار آدمی ”عقبہ” کے پاس سمندر کے کنارے ”ایلہ” نامی گاؤں میں رہتے تھے اور یہ لوگ بڑی فراخی اور خوشحالی کی زندگی بسر کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کا اس طرح امتحان لیا کہ ہفتہ کے دن مچھلی کا شکار اُن لوگوں پر حرام فرما دیا اور ہفتے کے باقی دنوں میں شکار حلال فرما دیا مگر اس طرح اُن لوگوں کو آزمائش میں مبتلا فرما دیا کہ سنیچر کے دن بے شمار مچھلیاں آتی تھیں اور دوسرے دنوں میں نہیں آتی تھیں تو شیطان نے اُن لوگوں کو یہ حیلہ بتا دیا کہ سمندر سے کچھ نالیاں نکال کر خشکی میں چند حوض بنالو اور جب سنیچر کے دن اُن نالیوں کے ذریعہ مچھلیاں حوض میں آجائیں تو نالیوں کا منہ بند کردو